Namazi aur Shanta ka waqiya - SaimWrites

 Namazi aur Shanta ka waqiya - SaimWrites 

Namazi aur Shanta ka waqiya - SaimWrites

 آج تک آپ نے ابلیس کے بارے میں سنا ہوگا کہ انسان کو ہمیشہ عبادت سے گمراہ کرتا ہے آج کا واقعہ اتنا عجیب ہے کہ جسے سن کر آپ حیرت میں پڑ جائیں گے ایک شخص اندھیری رات میں نماز پڑھنے کے لیے گھر سے نکلا اندھیرے کی وجہ سے اسے ٹھوکر لگ گئی اور وہ منہ کے بل گر گیا کیچڑ سے اٹھ کر وہ گھر واپس آیا اور لباس تبدیل کر کے دوبارہ مسجد کی طرف چل دیا ابھی چند قدم ہی چلا تھا کہ دوبارہ اسے ٹھوکر لگی اور ہو دوبارہ گر گیا۔ کیچڑ سے اٹھ کر وہ پھر دوبارہ اپنے گھر گیا۔ لباس بدلا اور مسجد جانے کے لیے دوبارہ گھر سے نکلا جیسے ہی وہ اپنے گھر سے باہر نکلا تو اس کے دروازے پر اسے ایک شخص ملا۔ جو جو اپنے ہاتھ میں روشن چراغ تھامے ہوئے تھا چراغ والا شخص چپ چاپ نمازی کے آگے آگے مسجد کی طرف چل دیا اس مرتبہ چراغ کی روشنی میں نمازی کو مسجد پہنچنے میں کسی کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا وہ خیریت سے مسجد پہنچ گیا مسجد کے دروازے پر پہنچ کر چراغ والا شخص رک گیا نمازی اسے چھوڑ کر مسجد داخل ہوگیا اور نماز ادا کرنے لگا سے فارغ ہو کر وہ مسجد کے باہر آیا چراغ والا شخص اس کا انتظار کر رہا تھا تاکہ اس نمازی کو چراغ کی روشنی میں گھر چھوڑ آئے جب نمازی گھر پہنچ گیا تو اور نمازی نے اجنبی شخص سے پوچھا آپ کون ہیں? اجنبی بولا سچ بتاؤں تو میں ابلیس ہوں نمازی کی تو حیرت کی انتہا نہ رہی. نمازی سوچنے لگا اے ابلیس شیطان کیسے مجھے مسجد تک چھوڑ سکتا ہے اس کا کام تو لوگوں کو بہکانا ہے تو اس شخص نے بڑی حیرت کے ساتھ ابلیس سے پوچھا تجھے تو میری نماز رہ جانے پہ خوش ہونا چاہیے تھا تو پھر تم چراغ کی روشنی میں مجھے مسجد تک کیوں لے گئے ابلیس نے جواب دیا جسے سن کر وہ شخص بھی حیران رہ گیا اور آپ سب بھی حیرت میں پڑ جائیں گے ابلیس نے جواب دیا کہ جب تمہیں پہلی ٹھوکر لگی تو اللہ تعالی نے تیرے سارے گناہ معاف فرما دیے۔ سبحان اللہ جب تجھے دوسری ٹھوکر لگی تو اللہ تعالی نے تیرے پورے خاندان کو بخش دیا. مجھے فکر ہوئی کہ اگر اب تو ٹھوکر کھا کر گر گیا تو اللہ تعالی تیرے سارے گاؤں کی مغفرت نہ فرما دے. اس لیے چراغ لے کر آیا ہوں تم بغیر گرے مسجد تک پہنچ جاؤ اس شخص نے جیسے ہی یہ بات سنی اس نے اللہ تعالی کی بارگاہ میں اپنا سر جھکا کر اللہ کا شکر ادا کیا تو دوستو یہ ہے اللہ تعالی کی شان پروردگار عالم کی راہ میں کوئی شخص ایک قدم بڑھاتا ہے تو اللہ تعالی اس کی طرح ستر قدم قریب ہو جاتا ہے

Post a Comment

0 Comments